Thanks.
مہربانی فرماکر، اس نماز کے ترجمہ کو صحیح اردو میں تحریر فرماءیں۔
جزاک اللہ
ثنا: اے اللہ تو پاک ہے، اور تمام تعریفیں تیرے ہی لئے ہیں، اور تیرا نام برکت والا ہے، اور تیری شان بہت بلند ہے، اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔
تعوذ: میں اللہ کی پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے۔
تسمیہ: شروع کرتا ہوں اللہ کے پاک نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔
فاتحہ: ہر طرح کی تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جو تمام کائنات کا پالنے والا ہے، جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے، مالک ہے روزء جزا کا، ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں، ہمیں سیدھا راستہ دکھا، وہ راستہ جس پر تونے انعام کیا، نہ کہ ان لوگوں کا راستہ جس پر تیرا عذاب ہوا اور نہ ہی گمراہوں کا۔ (آمین)۔
سورہ اخلاص: کہہ دو کہ اللہ ایک ہے، اللہ بے نیاز ہے، نہ اسکی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے، اور کوئی اسکا ہمسر نہیں۔
رکوع: پاک ہے میرا رب بڑی عظمت والا۔
رکوع سے اٹھنے کی دعا: اللہ نے اسکی سن لی جس نے اسکی تعریف کی، اے اللہ ہم تیری ہی تعریف کرتے ہیں۔
سجدہ: پاک ہے میرا رب بہت اعلی مرتبے والا۔
تشہد: تمام زبان کی بدنی اور مالی عبادات اللہ کے لئے ہیں، اے اللہ کے نبی آپ پر اللہ کی رحمت اور برکتیں ہوں، رحمتیں ہوں ہم پر اور اللہ کے صالح بندوں پر، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔
درود: اے اللہ رحمتیں فرما حضرت محمد اور انکی آل پر جیسے تونے رحمتیں فرمائیں حضرت ابراہیم اور انکی آل پر، بیشک تو تعریف کے لائق ہے بزرگی والا۔ اے اللہ برکتیں فرما حضرت محمد اور انکی آل پر جیسے تونے برکتیں فرمائیں حضرت ابراہیم اور انکی آل پر، بیشک تو تعریف کے لائق ہے بزرگی والا۔
دعا: اے میرے رب، مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم کرنے والا بنا، اے ہمارے رب ہماری دعا قبول کر، اے پروردگار مجھے اور میرے والدین اور سب ایمان والوں کو اس دن معاف کر دینا جب حساب قائم ہوگا۔
سلام: تم پر سلامتی اور اللہ کی رحمت ہو۔
Comment